حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی کولہے کی تبدیلی کا آپریشن کامیاب رہا۔ تقریباً چار گھنٹے تک جاری سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے کے سی آر کی کولہے کے آپریشن میں کامیابی حاصل کی۔ کے سی آر کو آج صبح ان کے فارم ہاؤس میں گرنے کے بعد علاج کے لیے یشودا اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں شام 4 بجے کے قریب ڈاکٹروں نے آپریشن شروع کیا جو کامیاب رہا۔
یشودا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کے سی آر پر کی صحت سے متعلق ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ کے سی آر کے کولہے کی سرجری کامیاب رہی۔ سینیئر آرتھوپیڈک سرجنز نے سرجری انجام دی۔ ڈاکٹروں نے ہیلتھ بلیٹن میں کہا کہ کے سی آر کو آپریشن تھیٹر سے نارمل روم میں منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ سرجری کی کامیاب رہی۔ وہ اس وقت سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ سرجری کے بعد کے سی آر کو اینٹی بائیوٹکس اور دیگر دوائیں دی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کے سی آر کو مکمل صحت یاب ہونے میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔ ہیلتھ بلیٹن میں کے سی آر کو اسپتال سے گھر کب منتقل کیا جائے گا اس بات کی کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔


