حیدرآباد (دکن فائلز) سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے کولہے کا کل کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔ آج انہیں اسپتال میں ڈاکٹرز نے کچھ قدم چلایا۔ فی الحال کے سی آر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ کے سی آر کے علاج سے متعلق ہاسپٹل انتظامیہ نے کچھ تصاویر جاری کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کے سی آر کو واکر کی مدد سے چلنے کی ترغیب دی جارہی ہے جبکہ کے سی آر نے کچھ قدم چلنے کی کوشش میں کامیاب بھی رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز ان کی رہنمائی کررہے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 6 سے 8 ہفتوں میں کے سی آر مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔
నిన్న జరిగిన తుంటి ఎముక మార్పిడి శస్త్ర చికిత్స విజయవంతం అవడంతో.. వైద్యుల పర్యవేక్షణలో నడుస్తున్న బీఆర్ఎస్ అధినేత శ్రీ కేసీఆర్. pic.twitter.com/ioPfAepsa8
— BRS Party (@BRSparty) December 9, 2023
واضح رہے کہ گذشتہ روز علی الصبح کے سی آر اپنے فارم ہاوس میں گرپڑے تھے جس کے نتیجہ میں ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ یشودا ہاسپٹل میں کل شام ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔


