حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس حکومت بننے کے اندرون دو یوم دو ضمانتوں کو نافذ کردیا گیا۔ سی ایم ریونت ریڈی نے آج آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت سے متعلق مہا لکشمی اسکیم کا افتتاح انجام دیا۔ کانگریس حکومت نے اسمبلی انتخابات کے دوران دی گئی چھ ضمانتوں میں سے دو اسکیموں پر عمل آوری شروع کردی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست میں خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولت کے لیے مہالکشمی اسکیم اور آروگی شری اسکیم جس کی حد کو بڑھاکر 10 لاکھ روپئے کیا گیا کا آغاز کیا۔
Live: CM Sri @Revanth_Anumula launching Free Travel in TSRTC Buses for girls and women under #MahalakshmiScheme. Hon'ble CM is also launching #RajivAarogyasri under #Cheyutha scheme which provides ₹10 lakh health insurance coverage per family per year. https://t.co/YCnl1fWOJ2
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) December 9, 2023
اس دوران ریونت نے ورلڈ چیمپئن و کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ باکسر نکہت زرین کو پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے 2 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ جیسے ہی تلنگانہ اسمبلی کے نو منتخب ایم ایل ایز نے حلف لیا، سی ایم ریونت نے اسمبلی احاطے میں دونوں اسکیموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پروٹیم اسپیکر اکبرالدین اویسی کے علاوہ وزرا و ارکان اسمبلی موجود تھے۔


