وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے نکہت زرین کو دو کروڑ روپئے کی مالی امداد دی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کی عالمی شہرت یافتہ باکسر نکہت زرین کو 2 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے جو کہ دو بار کی عالمی چیمپئن ہیں۔ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے پر 6 ضمانتوں کے ایک حصے کے طور پر، سی ایم ریونت ریڈی نے آج اسمبلی کے احاطے میں 2 اسکیموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر باکسر زرین کو یہ مالی امداد دی گئی۔

دریں اثنا، زرین نے اس سال مارچ میں نئی ​​دہلی میں منعقدہ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں 50 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی چیمپئن شپ مقابلوں میں یہ ان کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ حکومت تلنگانہ نے گزشتہ سال ترکی میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی نکھت کو 2 کروڑ روپے کے نقد انعام کے ساتھ حیدرآباد میں رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نکہت کا تعلق ضلع نظام آباد سے ہے اور وہ عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پانچویں ہندوستانی خاتون باکسر بن گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں