500 روپئے میں گیس سلنڈر اسکیم کا KYC اپ ڈیٹ سے کوئی تعلق نہیں

حیدرآباد (دکن فائلز) سوشل میڈیا پر 500 روپئے میں گیس سلنڈر سے متعلق افواہوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد نہ صرف حیدرآباد میں بلکہ تلنگاہ بھر میں عوام میں تجسس پایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ گیس سلنڈر پانچ سو روپئے میں لینے کےلئے کے وائی سی کرانا ضروری ہے، جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے گیس ایجنسیوں کا رخ کیا اور لمبی لمبی قطار میں کھڑے رہ کر کے وائی سی کرارہے ہیں۔

حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ سیول سپلائی حکام کے مطابق گیس کنکشن کا کے وائی سی اپ ڈیٹ کرانا معمول کا عمل ہے۔ KYC اپ ڈیٹ متعلقہ تیل کمپنیوں کی پالیسی کا حصہ ہے جبکہ یہ عمل کچھ عرصہ کے دوران کیا جاتا ہے۔ کے وائی سی اپ ڈیٹ کا 500 روپئے میں گیس سلنڈر اسکیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے اس اسکیم سے متعلق کوئی بھی رہنمایانہ اصول جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سیول سپلائی حکام نے مزید کہا کہ محکمہ کا گیس ایجنسیوں میں جانب سے کیا جانا والا کے وائی سی اپ ڈیٹ عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی جانب سے بہت جلد 500 روپئے میں گیس سلنڈر اسکیم کو نافذ کیا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں