حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی کی تلنگانہ اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر تقرری پر فرقہ پرستوں کی جانب سے واویلا مچایا جارہا ہے۔ گذشتہ روز تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وہیں ریاستی وزیر تعلیم اتم کمار ریڈی نے اکبرالدین اویسی کی تقرری کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی قواعد کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی جبکہ اصول و ضوابط کے مطابق ہی اکبرالدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر مقرر کیا گیا۔
Telangana
Protem Speaker
Akbaruddin Owaisi8 BJP MP’s
Boycott OathSuch public expression of hate
makes me wonder where my country is heading !Is this the Mother of Democracy we publicly proclaim to be !
— Kapil Sibal (@KapilSibal) December 10, 2023
اسی دوران بی جے پی کے رویہ پر سپریم کورٹ کے وکیل کپل سبل نے سخت تنقید کی۔ انہوں نے ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ “اس طرح کی عوامی نفرت کا اظہار مجھے حیران کر دیتا ہے کہ میرا ملک کس طرف جا رہا ہے!”


