حیدرآباد (دکن فائلز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ریونت ریڈی نے آج یشودا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ پہنچ کر کے سی آر کی عیادت کی۔ انہوں نے کے ٹی آر اور ڈاکٹروں سے کے سی آر کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی۔
بعد ازاں ہاسپٹل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کے سی آر کی عیادت کی۔ وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری کو کے سی آر کی صحت کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وہ کے سی آر کی جلد صحت یابی کے بعد انہیں اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ حکومت کو مفید مشورہ دیں۔


