حیدرآباد (دکن فائلز) نظام آباد ضلع میں آر ٹی سی بس کنڈکٹر کی داداگری کے خلاف مسافرین نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد سے بودھن جارہی آر ٹی سی بس میں کنڈکٹر نے خواتین کو زبردستی ٹکٹ لینے کے لئے مجبور کیا۔ اس موقع پر مسافرین نے کنڈکٹر کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو وائرل ہوگیا۔
A Bus Going From Nizamabad To Bodhan. A Bus Conductor Collected 90Rs Tickets From Women. @RahulGandhi @revanth_anumula@tsrtcmdoffice I Request U Suspend This Conductor.
Where’s #MAHALAKSHMI Scheme ? pic.twitter.com/HRG48v6m1M— Mohammed Akbar Aimim Nzb (@MohdAkb84417010) December 10, 2023
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنڈکٹر اپنی ضد پر اڑا ہے اور خواتین کو ٹکٹ لینا لازمی قرار دے رہا ہے جبکہ مسافرین اس سے حکومت کی اسکیم مہالکشمی سے متعلق بتارہے ہیں، لیکن وہ کسی کی بات سننے کےلئے راضی نہیں ہے۔
నిజామాబాద్ జిల్లా బోధన్ డిపో పరిధిలో ఒక మహిళకు టికెట్ జారీ చేసిన ఘటనపై విచారణకు ఆదేశించాం. సంబంధిత కండక్టర్ ను డిపో స్పేర్ లో ఉంచడం జరిగింది. విచారణ అనంతరం ఆయనపై శాఖపరమైన చర్యలను సంస్థ తీసుకుంటుంది.
— VC Sajjanar – MD TSRTC (@tsrtcmdoffice) December 10, 2023
کنڈکٹر کی داداگری کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹی ایس آرٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے سارے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہم نے نظام آباد ضلع بودھن ڈپو میں ایک خاتون کو ٹکٹ دینے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ کنڈکٹر کو ڈپو اسپیئر میں رکھا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی‘۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے مہالکشمی اسکیم کا آغاز کیا جس کے تحت تلنگانہ بھر میں خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت رہے گی۔


