حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس رہنما و کے سی آر کی دختر کے کویتا نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تلگو میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ “کروڑوں ہندوؤں کا خواب پورا ہونے والا ہے۔ ایودھیا میں سری سیتارام چندر سوامی کے مجسمہ کی تنصیب کا شبھ لمحہ آ گیا ہے۔ اس کا تلنگانہ کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں خیر مقدم کیا جائے گا۔”
اس پوسٹ کے ساتھ کویتا نے رام مندر بننے کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس دوران سابق رکن پارلیمنٹ تلنگانہ کویتا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’کروڑوں ہندوؤں کا خواب پورا ہونے والا ہے‘۔


