حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسمبلی اسپیکر کا انتخاب 14 دسمبر کو ہوگا۔ اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے اسپیکر کے انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اسپیکر کے عہدہ کیلئے مقابلہ کرنے والے امیدواروں سے جاریہ مہینہ کی 13 کی شام تک نامزدگیاں وصول کی جائیں گی۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی کانگریس پارٹی سے ہی اسپیکر کے انتخاب کا امکان ہے۔ وقار آباد کے رکن اسمبلی گڈم پرساد کمار کو کانگریس نے اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتفاق رائے سے اسپیکر کے انتخاب کیلئے صرف ایک ہی نامزدگی داخل کرنا ہوگا۔ اگر کوئی اور اس عہدہ کیلئے مقابلہ کرنے کا خواہشمند ہے تو پھر اسپیکر کے عہدہ کیلئے عبوری اسپیکر کی نگرانی میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔


