حیدرآباد (دکن فائلز) شاہنواز قاسم کو تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد رینج کے آئی جی شاہنواز قاسم کا تبادلہ کردیا گیا تھا جس کے بعد چیف منسٹر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہنواز قاسم کو سی ایم ریونت ریڈی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے منگل کو ایک بار پھر TSPSC کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت مقابلہ جاتی امتحانات کی تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ دوسری طرف ٹی ایس پی ایس سی کے چیرمین بی جناردھن ریڈی کے استعفیٰ کو لے کر تجسس برقرار ہے۔ انہوں نے کل اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کیا تھا۔ لیکن گورنر نے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔


