تلنگانہ میں انتظامی ردوبدل، سید علی مرتضیٰ رضوی اور مشرف علی فاروقی کو اہم ذمہ داریاں

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت بیوروکریٹس میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے سات افسران کو نئی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ محکمہ صحت کے سیکرٹری سید علی مرتضیٰ رضوی کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ توانائی کا سیکرٹری تعینات کیا گیا اور انہیں TS TRANSCO اور TS GENCO کے چیئرمین کے طور پر مکمل اضافی چارج بھی دیا گیا۔

اسی طرح آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری سندیپ کمار جھا کو TS TRANSCO جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈی کرشنا بھاسکر کو ڈپٹی چیف منسٹر کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

مشرف علی فاروقی جو پوسٹنگ کے منتظر تھے کو ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا اور کے ورون ریڈی کو نادرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کا چیئرمین بنایا گیا۔ امرپالی جو پوسٹنگ کا انتظار کر رہی تھیں کو HMDA جوائنٹ میٹروپولیٹن کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر مکمل اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔

بی گوپی، جو پوسٹنگ کا انتظار کر رہے تھے، ایم راگھونندن راؤ کو فارغ کرتے ہوئے ایگریکلچر ڈائرکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری شیلجا رامائیر کو ہیلتھ سکریٹری کے طور پر مکمل اضافی چارج دیا گیا ہے۔ حکومت نے آئی اے ایس آفیسر شیلجا رامیار کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں جو آئی ٹی وزیر سریدھر بابو کی اہلیہ ہیں۔

آئی اے ایس کے تبادلے
سید رضوی – محکمہ توانائی کے سیکرٹری
مشرف علی فاروقی – ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل سی ایم ڈی
امرپالی – جوائنٹ میٹروپولیٹن کمشنر ایچ ایم ڈی اے، ایم ڈی موسی ریور ڈیولپمنٹ بورڈ
ورون ریڈی – ٹی ایس این پی ڈی سی ایل سی ایم ڈی
کرشنا بھاسکر – ڈپٹی سی ایم او ایس ڈی
سندیپ کمار جھا – ٹرانسکو جے ایم ڈی
بی گوپی – ڈائریکٹر زراعت

اپنا تبصرہ بھیجیں