حیدرآباد (دکن فائلز) دنیا بھر میں حیدرآبادی بریانی کے شوقین رہتے ہیں جبکہ حیدرآباد میں بریانی کو دسترخوان کے بادشاہ کی حیثیت حاصل ہے۔ حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں صرف دو روپئے میں بریانی کے چرچے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا جس کے بعد عوام میں یہ تجسس پایا جارہا ہے کہ آخر یہ ہوٹل کہاں ہے جہاں صرف دو روپئے میں بریانی دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں واقع نائیڈو گاری کنڈا بریانی ہوٹل میں صرف دو روپئے میں بریانی دی جارہی ہے۔ یہ ہوٹل کے شہر میں تین برانچس ہے۔ کوکٹ پلی، گچی باولی اور دلسکھ نگر میں واقع نائیڈو گاری کنڈا بریانی میں ہجوم دیکھا جارہا ہے۔
ہوٹل میں صرف دو روپئے میں بریانی دی جارہی ہے تاہم ایک شرط رکھی گئی ہے۔ صرف دو روپئے کے نوٹ پر ہی بریانی دی جائے گی۔ اگر آپ کے پاس بھی پرانی دو روپئے کی نوٹ ہے تو پھر فوری نائیڈو گاری کنڈا بریانی ہوٹل جائیں، یہاں دو روپئے میں نان ویج اور ویجیٹیرین بریانی دی جارہی ہے۔


