حماس کی قید سے فرار ہونیوالے 3 اسرائیلیوں کو اسرائیلی فوج نے حماس کا ساتھی سمجھ کر مار ڈالا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے۔ اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیان دیا کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہاکہ تینوں اسرائیلی مغوی قید سے فرار ہوئے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں حماس کے ساتھی ہونے کے شبے میں مار دیا۔ دوسری جانب حماس نے ابھی تک اس واقعہ پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں