28 دسمبر سے مزید دو ضمانتوں پر عمل آوری: نئے سال پر کانگریس حکومت کا عوام کو تحفہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس حکومت چھ ضمانتوں پر عمل آوری کے لیے تیزی سے اقدام کررہی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران کی عوام کی کئے گئے وعدوں کے تحت چھ گیارنٹی پر عمل درآمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم اب ریونت ریڈی حکومت کی جانب سے مزید دو اسکیموں پر عمل آوری کےلئے تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 28 دسمبر کو دونوں اسکیموں سے متعلق باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یہ کانگریس حکومت کی جانب سے عوام کےلئے نئے سال کا تحفہ ہوگا۔

گذشتہ روز تلنگانہ کانگریس پارٹی کی پی اے سی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چھ ضمانتوں پر مباحث ہوئے اور یہ طئے کیا گیا کہ کانگریس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر 28 دسمبر سے پنشن میں اضافے اور 500 روپے میں گیس سلنڈر کی اسکیم پر عمل آوری کا فیصلہ کیا گیا۔ حیدرآباد کے گاندھی بھون میں منعقدہ کانگریس پی اے سی اجلاس دو اسکیموں پر 28 دسمبر سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا جن میں ماہان پنشن کو بڑھاکر 4 ہزار روپئے کرنا اور پانچ سو روپئے میں گیس سلنڈر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں پنشن حاصل کرنے والے مستحقین کی تعداد 45 لاکھ سے زیادہ ہیں جن میں ضعیف حضرات، بیوہ و سنگل خواتین، ایچ آئی وی متاثرین، معذورین و دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں