مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹ کھلاڑی بن گئے، پیٹ کمنز دوسرے مہنگے ترین کرکٹر

حیدرآباد (دکن فائلز) آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 24.75 کروڑ روپے (یعنی 2 لاکھ 97 ہزار امریکی) ڈالر میں خریدا ہے۔

وہیں آسٹریلیائی کرٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 کروڑ روپے (دو لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا ہے، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بنے ہیں۔

اس سے قبل سال 2023 میں انگلینڈ کے سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ آسٹریلوی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ مرکوز کرنے کیلئے گزشتہ برس آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سال 2020 میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول کو راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ڈرافٹ کے دوران 7.4 کروڑ روپے میں خرید کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ کو 6.8 کروڑ روپے میں خریدا۔ انگلیںڈ کے ہیری بروکس کو دہلی کیپیٹلز نے 4 کروڑ میں خریدا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں