تلنگانہ: دسویں جماعت کے طلبا کےلئے اہم اپ ڈیٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں 10ویں جماعت کے امتحانات میں معمولی تبدیلی کا امکان ہے جس کےلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ گذشتہ دو سالوں سے فزیکل سائنس اور بائیولوجیکل سائنس کا امتحان ایک ہی دن منعقد کیا جارہا تھا تاہم اب اس میں تبدیل پر غور کیا جارہا ہے۔

کورونا کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں سے دسویں جماعت کے امتحانات صرف 6 پیپرز کے ساتھ منعقد کئے جارہے تھے تاہم اس سے قبل دسویں جماعت کے 11 پرچے ہوتے تھے۔ 2024 میں منعقد ہونے والے دسویں کے امتحانات میں 7 پرچے ہونے کا امکان ہے اور سائنس کے دو پیپرز ہوں گے۔ اس سلسلہ میں بہت جلد محکمہ تعلیم کی جانب سے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم اس بار سات دنوں میں چھ مضامین کے امتحانات کےلئے تیاریاں کررہا ہے جس سے طلباء کی پریشانی میں کمی آئے گی اور انہیں سائنس پرچہ کی تیاری کےلئے زیادہ وقت ملے گی۔

واضح رہے کہ والدین اور طلباء کی جانب سے مختلف سائنس کے امتحان کو دو الگ روز فزکس اور بیالوجی کے پرچے منعقد کرنے کی گذارش کی جارہی تھی جس پر غور کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بیالوجی اور فزکس کے پرچے الگ دنوں میں منعقد کرنے کی تجاویز حکومت کو بھیجی ہے۔ اس سلسلہ میں بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں