حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ محکمہ پولیس نے زیر التواء ٹریفک چالان کی وصولی کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ چالان کی ادائیگی میں لوگوں کو بھاری رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔ ٹووہیلر کے چالانات پر 80 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ پولیس نے ٹریفک چالان کے معاملے میں بڑی پیشکش کی ہے۔ چالان کی ادائیگی پر بھاری رعایت دی گئی۔ ماضی کے مقابلہ اس بار زیادہ ڈسکاونٹ دیا گیا ہے۔ اس ماہ کی 26 تاریخ سے زیر التواء چالان میں رعایت دی جائے گی۔ چالان آن لائن یا سروس سینٹرز پر ادا کیے جا سکتے ہیں۔
ٹو وہیلر گاڑیوں پر 80 فیصد ڈسکاونٹ جبکہ فور وہیلر کاروں، آٹوز 60 فیصد، لاریوں اور دیگر ہیوی گاڑیوں پر 60 فیصد، آر ٹی سی بسوں کے لیے 90 فیصد ڈسکاونٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 26 دسمبر سے اس اسکیم کے تحت لوگ اپنے زیرالتوا چالانات بھاری ڈسکاونٹ کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں جبکہ اس کےلئے آخری تاریخ 10 جنوری رہے گی۔
حکومت نے اس سلسلہ میں آج ایک بیان جاری کیا جبکہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں زیر التواء ٹریفک چالان پر بھاری چھوٹ دینے کو منظوری دے دی۔ عوام ای چالان ٹریفک ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن یا سنٹرس پر چالان ادا کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نومبر کے آخر تک تلنگانہ میں زیر التواء چالانات کی کل تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔ محکمہ پولیس نے عوام کی سہولت کےلئے بھاری رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ 2022 میں چالانات پر رعایت کے بعد بھر میں 300 کروڑ چالانات ادا کئے گئے تھے۔


