نئے راشن کارڈ کے خواہشمندوں کےلئے اہم اپ ڈیٹ، آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے۔ کانگریس حکومت نے نئے راشن کارڈ کا بے صبری سے انتظار کرنے والے خاندانوں کو راحت دی ہے۔ ریونت ریڈی حکومت نے ریاست میں نئے راشن کارڈ جاری کرنے کے عمل کو ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ نئے راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

دسمبر 28 سے نئے راشن کارڈ کےلئے آن لائین درخواستوں کی وصولی کےلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت صرف اہل خاندانوں کو ہی نئے راشن کارڈ جاری کرنے کےلئے کوشاں ہے۔ اہل افراد کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ آن لائن درخواست دینا ہوگا جبکہ درخواستوں کی تصدیق گاؤں سبھا اور بستی سبھا کے ذریعہ کی جائے گی۔ اس کےلئے نوڈل افسران کو خصوصی طور پر مقرر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راشن کارڈ سے متعدد سرکاری اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مشکل حالات میں کئی لوگ آروگیہ شری جیسی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں۔ راشن کارڈ غریب خاندانوں کےلئے انتہائی ضروری ہے۔

اگر کسی کے پاس راشن کارڈ ہے اور وہ اس میں کچھ تصیح یا نام کو شامل کرانا چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کےلئے حکومت نے خوشخبری دی ہے۔ 28 تاریخ سے اس کےلئے بھی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل 6,47,297 نئے راشن کارڈ جاری کیے گئے ہیں جبکہ ریاست بھر میں 2.82 کروڑ سے زیادہ راشن استفادہ کنندگان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں