سلامتی کونسل میں غزہ کیلئے امداد کی قرارداد منظور، جنگ بندی کا ذکر غائب

(ایجنسیز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل آسان بنانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد کے مسودے کو غیر معمولی مشاورت اور تبدیلیوں کے بعد حتمی شکل دی گئی۔

سلامتی کونسل کی قرارداد کے متن میں متحارب فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دنیا بھر سےآنے والے امدادی سامان کی ترسیل آسان بنانے کے لیے جارحیت روکنے کے حالات پیدا کریں۔ متن میں جنگ بندی کا واضح طور پر ذکر نہیں۔

قرارداد کی منظوری کی راہ ہموار کرنے کے لیے امریکہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ اس قرارداد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ گزشتہ روز سلامتی کونسل میں امریکہ کے مندوب نے کہا تھا کہ جب تک تحفظات دور نہیں کردیئے جاتے تب تک امریکہ اس قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کو قرارداد کے ابتدائی متن کے اس نکتے پر اعتراض تھا کہ امدادی سامان کی جانچ پڑتال اقوام متحدہ سے کرائی جائے گی۔ امریکہ چاہتا ہے کہ امدادی سامان کی جانچ پڑتال اسرائیل کا استحقاق ہونا چاہیے۔

سلامتی کونسل کی قرارداد کے متن کو کمزور قرار دیتے ہوئے روس نے بھی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد پر رائے شماری چار مرتبہ موخر کی گئی۔ متن پر اختلافات کے باعث بڑی طاقتیں اس کی منظوری کے حوالے سے اتفاقِ رائے پر تیار نہیں تھیں۔

سلامتی کونسل کی قرارداد کے متن کو کمزور قرار دیتے ہوئے روس نے بھی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد پر رائے شماری چار مرتبہ موخر کی گئی۔ متن پر اختلافات کے باعث بڑی طاقتیں اس کی منظوری کے حوالے سے اتفاقِ رائے پر تیار نہیں تھیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تیز رفتار اور بلارکاوٹ امداد کیلئے غزہ پٹی سے گزرتی ہوئی راہداریوں اور جنگ بندی میں فوری وقفے کیلئے کہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں اضافے کیلئے ایک قرارداد کو منظوری دی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں اضافے کیلئے ایک قرارداد کو منظوری دی ہے۔ اس قرارداد کے حق میں 13 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ امریکہ اور روس ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔ اس سے پہلے عالمی صحت تنظیم کے سربراہ نے غزہ میں خوراک پوری نہ ہونے کے خطرے کے بارے میں سختی سے آگاہ کیا تھا۔

اقوامِ متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو غزہ میں بھکمری پھیل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں