حیدرآباد: رکن اسمبلی ایل نندیتا لفٹ میں پھنس گئیں

حیدرآباد (دکن فائلز) سکندرآباد کنٹونمنٹ رکن اسمبلی لاسیا نندیتا آج ایک پروگرام کے دوران مشکل حالات میں پھنس گئیں۔ وہ سکندرآباد میں ایک پروگرام میں شرکت کےلئے گئیں تھی، جہاں عمارت کی لفٹ اچانک رک گئی۔ بتایا گیا کہ لفٹ اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے نیچے کی جانب کھسک گئی۔

کافی وقت لفٹ میں پھنسے ہونے کی وجہ سے رکن اسمبلی پریشان ہوگئیں، تاہم ان کے باڈی گارڈز نے بڑی مشقت کے بعد لفٹ کے دروازہ کو توڑ کر انہیں بحفاظت باہر نکال دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں