گلزار حوض میں نوٹوں کی بارش (ویڈیو دیکھیں)، شادی کی بارات میں پانچ سو روپئے کے نوٹ اڑائے گئے، مسلمانوں کےلیے لمحہ فکر


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیدرآباد کے گلزار حوض میں نوٹوں کی بارش ہورہی ہے!!!۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ویڈیو میں ایک شخص جو رات دیر گئے دولہے کی شادی خانہ سے گھر واپسی (بارات) کے دوران گلزار حوض پر چڑھ کر 500 روپے کے کرنسی نوٹوں کو ہوا میں اچھال رہا ہے۔ اس واقعہ کی پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

شادی کی بارات کا یہ قافلہ جیسے ہی گلزار حوض پر پہنچتا ہے کہ ایک شخص پانچ سو روپئے کے کرنسی نوٹوں کا بنڈل گلزار حوض کے اوپڑ چڑھ کر ہوا میں اچھالتا ہے جس کے بعد سڑک پر پانچ سو روپئے کے نوٹ بکھیر جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ شادی کی بارات مسلم خاندان کی تھی۔ شادی کی بارات کا یہ ویڈیو فضول خرچی کی بدترین مثال ہے۔ مسلم علما کی جانب سے بار بار تاکید کی جاتی ہے کہ شادی کے موقع پر فضول خرچی سے اجتناب کیا جائے لیکن حیدرآباد میں آج بھی اس طرح کی پرتعیش اور انتہائی مہنگی شادیاں کی جارہی ہے جس میں بارات، ڈیکوریشن، پٹاخے، باجہ، گانا پارٹی و دیگر غیرشرعی و ناجائز کاموں پر لاکھوں روپئے خرچ کئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں