حیدرآباد کے پرانے شہر سے اغوا کی گئی 18 ماہ کی لڑکی اندرون 24 گھنٹے بازیاب، بہادر پورہ پولیس کی برق رفتار کاروائی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک 18 ماہ کی لڑکی کے اغوا کے معاملہ کو پولیس نے اندرون 24 گھنٹے حل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بہادر پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں گذشتہ روز ایک ڈیڑھ سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا تھا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کی جانب سے بچے کو اغوا کرنے کے مناظر ریکارڈ ہو گئے۔

اغوا معاملہ کی شکایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے بہادر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی کی مدد سے معاملہ کو اندرون 24 گھنٹے حل کرلیا اور مغویہ بچی کو بازیاب کرلیا۔ ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو گذشتہ 8 سال سے کوئی اولاد نہیں تھی اسی لئے اس نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں