وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرامارکا کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد ریونت ریڈی نے بطور چیف منسٹر پہلی بار وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ ایم بھٹی وکرامارکا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ریونت ریڈی اور بھٹی وکرامارکا نے آج دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران تلنگانہ سے متعلق متعدد مسائل پر وزیراعظم کی توجہ مبذول کروائی گئی۔ تلنگانہ کے دونوں رہنماؤں نے مرکز سے ریاست کو زیر التواء فنڈس اور گرانٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پالمور پروجیکٹ قومی درجہ دینے کی بھی اپیل کی۔ وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کی باتوں کو غور سے سنا اور انہیں حل کرنے کا تیقن دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں