حیدرآباد (دکن فائلز) پنجہ گٹہ انسپکٹر درگاراؤ کو ویسٹ زون ڈی سی پی نے معطل کر دیا۔ درگا راؤ کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کے فرزند کو بچانے میں مدد کی اور ان کی جگہ دوسرے شخص پر مقدمہ درج کیا جبکہ شکیل عامر کے فرزند نے مبینہ طور پر تیزرفتار ڈرائیونگ کرکے بیگم پیٹ میں واقع ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ پرجا بھون کے سامنے واقع رکاوٹوں کو ٹکر ماری تھی۔
اس معاملہ کی جانچ کررہے ڈی سی پی ویسٹ زون نے درگا راؤ کو معطل کردیا۔ 24 دسٹبر کو بودھن کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کے بیٹے سہیل نے مبینہ طور پر پرجا بھون میں کے سامنے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے رکاوٹوں سے اپنی کار کر ٹکرادیا تھا۔ واقعہ کے بعد سہیل کو بچانے کےلئے کیس میں دوسرے شخص کا نام شامل کرلیا گیا۔ اس سلسلہ میں پنجہ گٹہ انسپکٹر پر شکیل عامر کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
میڈیا میں طول پکڑنے کے بعد اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کا حیدرآباد پولس کمشنر سرینواس ریڈی نے حکم دیا تھا۔ درگا راؤ فی الحال بی پی کے عارضہ کی وہ سے ہاسپٹل میں شریک ہے اور شکیل عامر کا فرزند سہیل فرار ہے۔


