حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ ذرائع کے مطابق امتحان 28 فروری سے 18 مارچ 2024 تک منعقد ہوں گے جبکہ پری فائنل امتحان جنوری میں اور پریکٹیکل یکم فروری کو ہوں گے۔
ریاستی حکومت نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔ اب بورڈ کی جانب سے بہت جلد مکمل شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ اس سال انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طلباء کے لیے پہلی بار انگلش کا پریکٹیکل امتحان ہوگا جس کے نتیجہ میں انگریزی کا پرچہ 100 نمبروں کے بجائے اس بار 80 نمبر کا ہوگا۔ باقی 20 نمبروں کے لیے پریکٹیکلز ہوں گے۔


