حیدرآباد (دکن فائلز) بودھن کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کے فرزند راحیل امیر کے دبئی فرار ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ پرجا بھون کے سامنے تیزرفتار کار سے رکاوٹوں کو ٹکرانے کے معاملہ کا اہم ملزم دبئی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راحیل کیس سے بچنے کےلئے پہلے ممبئی گیا پھر وہاں سے دبئی بھاگ گیا۔
پولیس کی جانب سے اب راحل عامر کےلئے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد پولیس کمشنر سرینواس ریڈی نے پنجہ گٹہ پولیس انسپکٹر کو معطل کردیا، کیونکہ ان پر ملزم ساحل کی مدد کرنے کا الزام ہے۔


