پرجہ پالنا پروگرام کا پہلا دن: فارم داخل کرنے میں عوام کو مشکلات، اسدالدین اویسی نے کاونٹرز کا معائنہ کیا، مجلسی ارکان سرگرم

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی ’پرجا پالنا‘ پروگرام کا آج ریاست بھر میں آغاز ہوگیا۔ اس پروگرام کے ذریعہ حکومت کی چھ ضمانتوں سے پر مشتمل درخواست عوام سے وصول کی جائیں گی۔ آج پہلے روز حیدرآباد کے کئی مقامات پر عوام نے فارمس سے متعلق شکایت کی ہیں۔ فارم وصولی کاونٹرس پر لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ بعض مقامات پر عملے کی کمی بھی دیکھی گئی۔

لوگوں نے مناسب انداز میں فارم کی تقسیم نہ کرنے کا بھی انتظامیہ پر الزام عائد کیا۔ فارم حکومت کی جانب سے مفت تقسیم کئے جارہے ہیں تاہم بعض مقامات پر اسے فروخت کرنے کی بھی شکایت موصول ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ پرانے شہر کے بعض علاقوں میں فارم اردو زبان میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 6 جنوری 2024 تک پرجا پالنا پروگرام جاری رہے گا۔

اس دوران کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے متعدد سنٹرس کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور عوام سے بات چیت کی۔ وہیں مجلس کے ارکان اسمبلی اکبرالدین اویسی، احمد بلعلہ، جعفر حسین معراج، ماجد حسین، کوثر محی الدین، میر ذوالفقار علی، محمد مبین کے علاوہ مجلسی کارپوریٹرس کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں