پرجاپالنا پروگرام کے دوسرے روز بھی متعدد کاونٹرز پر افراتفری، بھگڈر میں ایک عہدیدار زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی ’پرجا پالنا‘ پروگرام کا 28 دسمبر سے آغاز ہوا۔ اس پروگرام کے تحت ریاست بھر میں 6 ضمانتوں سے متعلق درخواستیں وصول کرنے کےلئے کاونٹرس بنائے گئے ہیں جہاں دوسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد کو دیکھا گیا۔

ریاست کے دیگر علاقوں کی طرح حیدرآباد میں بھی کئی کاونٹرس پر آج بھی افراتفری کا ماحول رہا۔ بعض کاونٹرس پر فارمس نہیں تھے تو بعض کاونٹرس پر اردو یا انگریزی میں فارمس دستیاب نہ ہونے کی شکایت کی گئی۔ صبح سے ہی کئی کاونٹرس پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

بعض کاونٹرس پر بھگڈر بھی دیکھی گی۔ حیدرآباد کے مضافات میں سلیمان نگر میں ایک سنٹر پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ مرکز میں درخواست دہندگان کی بڑی تعداد میں جمع تھی، اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ واقعہ میں سلیمان نگر وارڈ ایڈمنسٹریٹو آفیسر مسعود الرحمن معمولی زخمی ہوگئے، جنہیں ساتھی عملے نے ہاسپپٹل منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مسعود الرحمن کی حالت مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ متعدد سنٹرز پر اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں جبکہ عہدیداروں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عوام کی کثرت اور بھیڑ کی وجہ سے لوگ عہدیداروں کو گھیرے میں لے رہے ہیں، ایسے میں عہدیداروں نے دم گھٹنے کی بھی شکایت کی ہے اور اعلیٰ افسران سے اسٹاف بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں