ہوشیار! کہیں آپ ٹریفک چالان جعلی ویب سائٹ پر تو ادا نہیں کررہے ہیں؟

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے زیرالتوا ٹریفک چالان پر بھاری رعایت کا اعلان کیا تاکہ غریب عوام کو اس کا فائدہ ہوسکے لیکن بعض دھوکہ باز ایسے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غریب عوام کو لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دھوکہ بازوں نے ٹریفک پولیس چالان کی جعلی ویب سائٹ تیار کی ہے تاکہ عوام کو دھوکہ دیکر پیسے بٹورے جائیں۔

پولیس نے ایسے ہی ایک پورٹل کا پتہ چلایا ہے (http://echallanstspolice.in/)۔ سائبر کرائم پولیس نے عوام کو اس طرح کی دھوکہ باز ویب سائٹس سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

حکام کے مطابق چالان ویب سائٹ کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر بعض اوقات کام نہیں کررہی ہے اور پورٹل پر زیر التواء چالان ظاہر نہیں ہو رہے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب قریبی ٹریفک پولیس اسٹیشنوں میں چالان ادا کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے عوام کو جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہنے اور ذاتی تفصیلات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں