تعلیم یافتہ نوجوانوں کےلئے خوشخبری: تلنگانہ میں میگا ڈی ایس سی کا اعلان، وزیراعلی ریونت ریڈی نے ہر گاؤں میں اسکول قائم کرنے کی ہدایت دی

حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے آج ایک اہم فیصلہ لیا۔ انہوں نے طلبا کی عدم دستیابی کے بہانے بند کیے گئے تمام اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلباء کتنے ہی کم کیوں نہ ہوں ہر اسکول میں ایک اسکول قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو اپنی پڑھائی چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ طلبا کو اپنے گاؤں میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے انہیں کسی دوسرے گاؤں کا قضبہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس مقصد کے لیے سی ایم ریونت ریڈی نے میگا ڈی ایس سی امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا اور اس کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔

ریونت ریڈی نے آج سکریٹریٹ میں محکمہ تعلیم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاست میں اساتذہ کی تمام خالی آسامیوں کو پر کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کےلئے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں سے بات چیت کرکے فیصلے کرنے اور متبادل طریقوں کے بارے میں غور کرنے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں