حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقوں میں 3 جنوری کو پانی کی سربراہی نہیں ہوگی (علاقوں کی تفصیلات)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں 3 جنوری کو پانی کی سربراہی متاثر رہے گی۔ سنتوش نگر میں کرشنا ڈرنکنگ واٹر سپلائی فیز-1 پروجیکٹ کے تحت پائپ لائن کے جنکشن کے کاموں کی وجہ سے بعض علاقوں میں 3 جنوری کو پانی کی سپلائی نہیں ہوگی۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے کہا کہ شہر کے کئی علاقوں کو 3 جنوری کی صبح 6 بجے سے پینے کے پانی کی سربراہی 24 گھنٹوں کےلئے روک دی جائے گی۔ پانی کی سپلائی کی عارضی معطلی سے جو علاقے متاثر ہوں گے ان میں میر عالم، کشن باغ، سنتوش نگر، ونے نگر، سعیدآباد، چنچل گوڑا، یاقوت پورہ، مادنا پیٹ، ریاست نگر، علی آباد، افضل گنج کے علاوہ نئے شہر کے علاقے نارائن گوڑا، اڈیکمیٹ، شیوم روڈ، نلہ کنٹہ، چلکل گوڑہ اور دلسکھ نگر شامل ہیں۔ ان علاقوں کے اطراف محلہ جات بھی پانی کی سربراہی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

بورڈ نے عوام کو پہلے سے پانی کا ذخیرہ کرلینے کا مشورہ دیا تاکہ کسی تکلیف سے بچا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں