حیدرآباد (دکن فائلز) جوبلی ہلز پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز خاتون کو گرفتار کرلیا جو عام لوگوں سے لفٹ مانگ کر، ان سے پیسٹے بٹورنے کےلئے انہیں دھمکی دیا کرتی۔ تفصیلات کے مطابق یہ شاطر خاتون اکثر جوبلی ہلز علاقہ میں لوگوں سے لفٹ مانگتی اور گاڑی میں بیٹھ جاتی۔ جیسے ہی گاڑی کچھ دور جاتی وہ گاڑی کے مالک سے پیسوں کا مطالبہ کرتی اور اسے یہ کہہ کر دھمکی دیتی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو وہ اپنے کپڑے پھاڑ لے گی اور اس کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرائی گئی۔
تاہم ایک متاثرہ شخص نے ہمت کرکے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوا اور خاتون کے خلاف شکایت کی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خاتون کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 389 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون کی شناخت سیدہ نعیمہ سلطانہ کے طور پر کی گئی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ شاطر خاتون نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں درجنوں بے گناہ لوگوں کو اپنا شکار بنایا۔
شاطر خاتون کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اب تک 17 مقدمات درج ہیں۔


