تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر آئی اے ایس افسران کے تبادلے، سمیتا سبھروال ممبر سکریٹری مالیاتی کمیشن، عائشہ مسرت خانم سکریٹری اقلیتی گروکل سوسائٹی اور احمد ندیم پرنسپل سکریٹری پلاننگ ڈپارٹمنٹ مقرر

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں بڑی تعداد میں آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے بدھ کو 26 آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور ترقی کا حکم جاری کیا۔ سی ایم او نے چندر شیکھر ریڈی (آئی ایف ایس) کو سکریٹری مقرر کیا۔ سنگاریڈی، رنگاریڈی، محبوب آباد، نلگنڈہ اور گڈ والا کے کلکٹرس کا تبادلہ کیا گیا۔ سینئر آئی اے ایس افسر سمیتا سبھروال کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ سمیتا، جو سی ایم او کی چیف سکریٹری تھیں، کا تبادلہ ریاستی مالیاتی کمیشن کے ممبر سکریٹری کے طور پر کیا گیا ہے۔

سشانکا کو رنگاریڈی ضلع کے کلکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا، داساری ہری چندنا نلگنڈہ کے کلکٹر کے طور پر، ادویت کمار کو محبوب آباد کے کلکٹر کے طور پر، سنگاریڈی کلکٹر کے طور پر ویلور کرانتی، بی ایم سنتوش گدوال کے کلکٹر کے طور پر، ویمولا سری نواسولو سی ایم او ایس ڈی کے طور پر،راہل بوجا محکمہ آبپاشی کے سکریٹری، مہیش دت کو مائنز اینڈ جیولوجی کے پرنسپل کے طور پر، بھارتی ہولیکری کو آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر، ڈی دیویا کو میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

چتم لکشمی کو ٹی ایس ڈیری کارپوریشن کے ایم ڈی کے طور پر، شرتھ کو قبائلی ویلفیئر سکریٹری کے طور پر، احمد ندیم پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر، کرشنا آدتیہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کے طور پر، عائشہ مسرت خانم بطور سکریٹری اقلیتی گروکل سوسائٹی، سنگیتا ستیہ نارائنا بطور CMO جوائنٹ سکریٹری، ابھیلاش ابھینو جی ایچ ایم سی کے زونل کمشنر کے طور پر، حیدرآباد لوکل باڈیز کے ایڈیشنل کلکٹر کے طور پر کھدیراوان، بی وینکٹیش کو بی سی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا۔

سندیپ کمار سلطانیہ بطور پنچایت راج آر ڈی سکریٹری، جیوتی بدھا پرکاش آلودگی کنٹرول بورڈ کے ممبر سکریٹری کے طور پر، جی اے ڈی کے پولیٹیکل پرنسپل سکریٹری کے طور پر رگھونندن راؤ کی تقرری کی گئی جبکہ ایم پرشانتی بطور آیوش ڈائریکٹر، کرشنا بھاسکر بطور خزانہ اور منصوبہ بندی خصوصی سکریٹری، کرنن بطور TSMSIDC ایم ڈی، رجسٹر اور اس سوسائٹی کے شریک ڈائریکٹر ہریتھا ہیں۔ حکومت نے رام کرشن راؤ کو فی الحال کوئی عہدہ الاٹ نہیں کیا ہے جنہیں فینانس سکریٹری بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں