حیدرآباد (دکن فائلز) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ شہر حیدرآباد کی معروف شخصیت حضرت مولانا الحاج صوفی سید شاہ مظہر حسینی قادری چشتی مجیبی صابری ولد حضرت سید شاہ صابر حسینی قادری چشتی مجیبیؒ کا 16 جنوری بروز سہ شنبہ انتقال ہوگیا۔ وہ 82 برس کے تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔
مولانا سید شاہ مظہر حسینیؒ کو حضرت سید شاہ مخدوم حسینی صاحبؒ بہادر پورہ سے خلافت حاصل تھی اور وہ مشیر اعلیٰ جمیعت المشائخ بھی تھے۔
نماز جنازہ 17 جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر (ٹھیک 1.30 بجے) مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے والد بزرگوار حضرت مولانا صابر حسینیؒ کی مزار کے پہلو میں عمل میں آئے گی۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ صاحبزادگان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کےلئے 9885378696، 9000000711 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔


