دنیا بھر کے مسلمان جلد ہی رمضان کے مقدس ماہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ متوقع آغاز کی تاریخ 2 ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔
مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے، اس سال روزے کا دورانیہ 12 اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ جیسے سعودی عرب اور مصر میں روزے کے اوقات کی حد ممکنہ طور پر مقام کے لحاظ سے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔
ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔ فلکی حساب ایک طرف تاہم رمضان اور شوّال کے چاند کا اعلان سعودی عدالت میں جمع ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔
جیسے جیسے رحمتوں کے مہینے کی ساعتیں قریب آرہی ہیں مسلمانوں میں نیکیوں کو سمیٹنے کے لیے بے تابی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔