محمد شفیع الدین ظفر کو اردو میں ڈاکٹریٹ

حیدرآباد(پریس نوٹ) کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے جاری ایک پریس نوٹ کے بموجب محمد شفیع الدین ظفر ولد محمد عزیز الدین کو اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان”جمیل شیدائی کی علمی و ادبی خدمات“ ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس تحقیقی مقالے میں ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر نے مختلف ابواب کے تحت حیدرآباد کے نامور ڈرامہ نگار،مترجم، انشاء پرداز ادیب و ماہر صحافت جمیل شیدائی کی علمی و ادبی خدمات کا مفصل احاطہ کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر کے پی ایچ ڈی وائیوا کے ممتحن ڈاکٹر فاطمہ آصف (موظف لیکچرر اورینٹل کالج)،ڈاکٹر رضوانہ بیگم (صدر شعبہ اردو گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآباد) اور پروفیسر گنیش (پرنسپل آرٹس اینڈ سائنس کالج عثمانیہ یونیورسٹی و انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی) تھے۔ ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر اساتذہ کرام اور محبان اردو ڈاکٹر شجاعت علی راشد (نگران)، پروفیسر سی۔گنیش (پرنسپال آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی) پروفیسر سید فضل اللہ مکرم(صدر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی) پروفیسر ایس۔اے۔شکور، پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈاکٹر اسلم فاروقی صاحب(پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد)، ڈاکٹر عبدالکریم، ڈاکٹر ابرارالباقی (شاتاواہنا یونیورسٹی)، ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈاکٹر انورالدین(اسسٹنٹ پروفیسر)،ڈاکٹر رضوانہ بیگم، ڈاکٹر فاطمہ آصف، ڈاکٹر نکہت آرا شاہین، ڈاکٹر زیبا انجم بی۔وینکٹیشورولو(ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر) محمد بشیر الدین(ہیڈ ماسٹر)، ڈاکٹر محمدسراج، محمد محبوب، محمد مجاہد، مقبول حسین، ڈاکٹر فریدہ بیگم،، ڈاکٹر تبسم آراء، محکمہ تعلیمات کے اساتذہ اور دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں