اسرائیل کا دمشق میں پاسداران انقلاب کے اجلاس پر حملہ، متعدد ایرانی عہدیدار ہلاک

(ایجنسیز) اسرائیلی فوج نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قریب واقع ایک عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک انٹیلی جنس کمانڈر سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ العربیہ کی رپورٹس کے مطابق تین اسرائیلی جنگی طیاروں نے مزہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔

شام میں حکومت نواز اتحاد کے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو تصدیق کی ہے کہ حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر مارا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا اسے ایرانی فوجی مشیر استعمال کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں