(ایجنسیز) امریکی صدر جوبائیڈن کے لئے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا، اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کرنے والوں نے بائیڈن کے لئے نئی مشکل کھڑی کردی۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کے حق میں آواز بلند کرنیوالوں نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا۔ صدر بائیڈن انتخابی مہم کے سسلسلے میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے، اس دوران فلسطینیوں کے حامی بار بار کھڑے ہوتے رہے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالتے رہے۔
https://x.com/AJEnglish/status/1750103988513767911?s=08
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر انتخابی مہم کے سلسلے میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے، اس دوران فلسطینیوں کے حامی بار بار کھڑے ہوتے رہے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا تے رہے۔ فلسطین کا پرچم تھامے ان افراد کا مطالبہ تھا کہ اسرائیلی مظالم روکے جائیں اور فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ جو بائیڈن کی تقریر کےدوران خلل ڈالنے والے ان افراد کو روک کر باہر نکالا جاتا رہا تاہم ایک کے بعد دوسرا شخص کھڑا ہوتا رہا۔ بائیڈن کے حامی بھی اس موقع پر صدر کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
https://x.com/DrLoupis/status/1750070037153501307?s=08
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کو 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ ہونے سے روکنے کا حق ہے، لیکن جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو ہم بہت واضح ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ ہم اس کی سرزمین پر تجاوزات نہ کرنے کے بارے میں واضح ہیں، نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔


