سدی پیٹ کے مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن میں یوم جمہوریہ کا جشن

حیدرآباد (پریس نوٹ) یوم جمہوریہ کے موقع پر آج 26 جنوری کو سدی پیٹ کے معروف مدرسہ عربیہ تجوید القرآن قادر پورہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام، ائمہ و معززین کے علاوہ طلبا نے شرکت کی۔ ادارہ کے صدر الحاج محمد نصیر الدین صاحب ریٹائرڈ پولیس افسر نے کی ترنگا لہرایا۔ جشن یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد مدرسہ کے صحن میں ہوا جسکی صدارت مدرسہ کے ناظم حضرت مولانا مفتی محمد مسعود عالم قاسمی صاحب نے کی جبکہ نظامت قاری مجاہد صدیقی آرگنائزر سیکریڑی جمعیت علماء سر سلہ نے کی پروگرام کی شروعات حافظ محمد فیصل صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوئی جبکہ علامہ اقبالؒ کی لکھی مشہور ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ۔۔ مولانا محمد اختر صاحب امام و خطیب مسجد تماپور نے پڑھا۔

ادارہ کے صدر الحاج نصیر الدین صاحب نے جنگ آزادی میں مسلم علماء اور عوام کےکردارپر روشنی ڈالی حافظ محمد امجد صاحب امام و خطیب مسجد بلال نے یوم جمہوریہ کے غرض وغایات پر روشنی ڈالتے ہوئے اکابر علماء کی قربانیوں کو اجا گر کیا۔ پروگرام میں شریک مہمان خصوصی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے مختصر مگر جامع انداز میں جنگ آزدی میں مسلمانوں کی قربانیوں کو بتایا ہندوستان کی تحریک آزادی میں مسلمانوں کاحصہ قدرتی طورپربہت ممتازونمایاں رہا ہے،انھوں نے جنگ آزادی میں قائد اور رہنما کا پارٹ اداکیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ انگریزوں نے اقتدارمسلم حکمرانوں سے چھیناتھا،اقتدارسے محرومی کادکھ اوردردمسلمانوں کوہوا،انھیں حاکم سے محکوم بنناپڑا، اس کی تکلیف اوردکھ انھیں جھیلناپڑا، اسی لیے محکومیت وغلامی سے آزادی کی اصل لڑائی بھی انھیں کولڑنی پڑی ہمیں چاہیئے کے اپنے بچوں کو اپنے اسلاف کی قربانی بتائیں۔

مفتی مسعود عالم قاسمی ناظم مدرسہ ہٰذا نے مجلس کے اختتام پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مولانا محمد فیاض،مولانا زاہد،حافظ حیدر،حافظ عباد الرحمن،حافظ ارشاد،حافظ مدبر،حافظ عبداللہ،حافظ ناظم،محمد خلیل الدین،عبدالرحیم،خواجہ معین الدین،غلام رسول،محبوب علی صاحب،محبوب عالم،رحمت علی،محمد اعجاز،عبدالرحمن،بھاسکرصاحب،عبدالعزیز،محمد خان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں