محبوبنگر (پریس نوٹ) آج 26 جنوری کو مدرسہ مصباح القرآن محبوب نگر میں 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد عمل آیا۔ مدرسہ عربیہ مصباح القرآن کے بانی قاری مولانا محمد اصحاب فلاحی کی صدارت میں یوم جمہوریہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں علماء کرام کا بہت بڑا حصہ رہا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں علمائے کرام جنگ آزادی میں شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی قربانیوں کو فراموش کیا جارہا ہے۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد مبارک قاسمی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج ہی کا دن تھا جب ہم سب کے اس مقدس جوہر نے ایک باقاعدہ شکل اختیار کی تھی۔ اسی دن ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر قائم ہوا تھا ۔ ہماری جمہوریت کی یکجہتی اور تنوع کی دنیا بھر میں ستائش کی جاتی ہے۔ یہ اسی اتحاد اور ایک قوم ہونے کا جذبہ ہے جسے ہم ہر سال یوم جمہوریہ کے طور پر مناتے ہیں۔ ہمارا جذبہ ہمیشہ کی طرح انتہائی مستحکم ہے۔ آئیے ہم ان عظیم مجاہدین آزادی کو بھی یاد کریں جنہوں نے آزادی کے خواب کی تکمیل کی تعمیل میں بےمثال ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کیا بلخصوص مسلمان مجاہد ازادی اور دستور کی تکیمل میں مسلمانوں کا اہم کردار تھا ہمارے دین اسلام میں ملک سے محبت کا ذکر آیا ہے۔
صدر مدرسہ مولانا عبدالمنان نے کہا انگریزوں نے ملک کو لوٹ لیا ٹیپو سلطان کے انتقال کے بعد انگریزوں نے اعلان کیا ہندوستان ملک اب ہمارا ہے۔اس ملک کو ازادی دلوانے اور جمہوریت کو مظبوط کرنے کیلئے مسلمانوں نے جان کی قربانیاں پیش کی اس کی مثال ساری دنیا میں آج بھی دی جاتی ہیں۔ الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے کہا 15 اگسٹ اور 26 جنوری کو ہر ہندوستانی جشن مناتا ہے۔
اس موقع پر طلبا نے حب الوطنی سے متعلق تقریر کی اور نظمیں سنائیں۔ طلباء میں شیرنی تقسیم کی گئی۔ تقریب میں حافظ محمد مظفر، حفاظ محمد علی، حافظ افروز، مہمان خصوصی محمد عبدالقدیر صوفی، محمد یعقوب کے علاوہ طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔