سوشل میڈیا باضابطہ طور پر ’مضر صحت‘ قرار

(ایجنسیز) نیویارک امریکہ کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا کو ‘مضر صحت’ قرار دے دیا ہے۔ اسٹیٹ آف دی سٹی خطاب کے دوران نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ایشون واسان کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس کو ماحولیاتی زہر قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے جو بچوں اور نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بچوں کو درپیش بحران کو ٹھیک کرنے جا رہے ہیں۔ نیویارک کے میئر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سے شہر میں دماغی صحت کا بحران بڑھ رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے بچوں کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں