تلنگانہ میں بہت جلد ذات پر مبنی مردم شماری: کانگریس حکومت کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت جلد ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں چیف سکیریٹری شانتی کماری، ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی، حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کے علاوہ دیگر وزرا و عہدیدار موجود تھے۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے گی جیسا کہ قبل ازیں انتخابات میں وعدہ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ریونت ریڈی نے آج اقلیتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلی بہبود کے محکموں سے متعلق مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو کاسٹ سنسس کرانے کےلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے عہدیداروں کو بی پی ایل خاندانوں کی لڑکیوں کو ان کی شادی کے موقع پر ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد کے علاوہ ایک تولہ سونا فراہم کرنے سے متعلق اسکیم کو لاگو کرنے کےلئے بجٹ کا تخمینہ تیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں