حیدرآباد (دکن فائلز) نلگنڈہ ضلع مریال گوڑہ کے ادنکی۔ نارکیٹ پلی سڑک پر نصف شب ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کار اور لاری کی ٹکر سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ان میں دو بچے شامل ہیں۔ جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔ مقامی افراد نے بتایاکہ اس حادثہ میں مریال گوڑہ کی نندی پاڈو کالونی کے رہنے والے سی مہیش اُن کی بیوی جیوتی، بیٹی رشیتا کے علاوہ یادادری بھونگیر ضلع کے گنے پلی کے رہنے والے مہندر اور اُن کے بیٹے لیانس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہندرکی بیوی بھوما مادھوی شدید زخمی ہوگئی ہے اُنہیں علاج کیلئے ہاسپٹل میں بھرتی کرایاگیا ہے۔
اس حادثہ پر ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سوریا پیٹ کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر جگدیش ریڈی نے شدید افسوس کا اظہار کیا۔


