عثمانیہ یونیورسٹی میں جاب میلہ، دسویں کامیاب تا پی جی امیدوار اہل

حیدرآباد (دکن فائلز) عثمانیہ یونیورسٹی کے یونیورسٹی ایمپلائمنٹ انفارمیشن اینڈ گائیڈنس بیورو (ماڈل کیرئیر سینٹر) میں 31 جنوری بروز منگل کو جاب فیئر کا انعقاد کیا جائے گا۔

بیورو کے ڈپٹی چیف ٹی رامو نے ایک بیان میں کہاکہ یہ جاب میلہ Ciara گروپ میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو اور ٹیلی کالرز کی ملازمتوں کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے دسویں جماعت، انٹرمیڈیٹ، ڈگری اور پی جی کوالیفائی کیا ہے وہ اس میلے میں شرکت کے اہل ہیں۔ اس میلہ میں ہر وہ مرد و خاتون شرکت کرسکتی ہیں جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو۔

امیدوار بائیو ڈیٹا اور سرٹیفکیٹس کے ساتھ میلے میں شرکت کریں۔ دیگر تفصیلات کے لیے 9885030364 پر ربط کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں