حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج یاقوت پورہ کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کے ہمراہ دبیر پورہ نالہ کے فیز 1 اور فیز 2 کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ ان کاموں کا آغاز 15 روز قبل ہوگیا تھا تاہم آج افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس پراجکٹ کی جملہ لاگت 2 کروڑ 99 لاکھ روپے ہے جبکہ 30 تا 45 دنوں میں کام کو مکمل کرلیا جائے گا۔
اس موقع پر اسدالدین اویسی نے بتایا کہ اس پراجکٹ کی وجہ سے یاقوت پورہ کے عوام کو کافی سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نالہ فرحت نگر میں جاکر ملتا ہے اب آگے کے کام کےلئے بجٹ کی ضرورت ہے جس کی مالیت 11 کروڑ روپئے ہے۔ اس کے لئے جی ایچ ایم سی کمشنر سے نمائندگی کی گئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد اس کی بھی منظوری مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجلس کی نمائندگی پر یاقوت پورہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور بہت جلد حلقہ کی تین اہم سڑکوں کو چوڑا کرنے کا کام شروع ہوجائے گا۔ بہت شیخ فیض کمان سے دبیر پورہ، ناگا باولی اور بھوانی نگر میں روڈ وائنڈنگ کے کام شروع ہوجائیں گے۔
#AIMIM President Barrister @asadowaisi Sahab and I Inaugurated the Dabeerpura Phase 1 and Phase 2 Nala work which started 15 days ago with an Estimated Cost of Rs. 2 Crore 99 Lakhs Rupees and this work will be completed in 30-45 days.
There is another important work of… pic.twitter.com/ic1iO5FD3o— Jaffar Hussain Meraj (@Jaffarhusainmla) February 11, 2024
اس موقع پر مرزا رحمت بیگ (ایم ایل سی)، یاسر عرفات (یاقوت پورہ انچارج) کے علاوہ مجلس کے ارکان موجود تھے۔


