(ایجنسیز) غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فروسز نے مزید حملے کیے جن میں 112 فلسطینی شہید ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 173 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ 67ہزار 784 فلسطینی زخمی ہیں۔ شہادتوں کی یہ نئی تعداد اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملہ متوقع ہے۔