روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ بچے پیدا کریں۔ میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی خاندانوں کو ملک کی نسلی بقا کی خاطر کم از کم دو بچے پیدا کرنے چاہئیں جبکہ ترقی کے لیے تین یا اس سے زیادہ۔
روسی صدر کا ایک فیکٹری میں ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر روس کے لوگ اپنی شناخت برقرار اور محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو فی خاندان کم سے کم دو بچے پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر خاندان میں صرف ایک بچہ ہوگا تو آبادی کم ہو جائے گی، آبادی میں اضافے اور ترقی کے لیے آپ کو کم از کم تین بچوں کی ضرورت ہے۔
میڈیا کے مطابق تقریباً 2 سال قبل یوکرین میں جنگ شروع کرنے کے بعد سے روس کو بڑا جانی نقصان ہوا ہے جبکہ لاکھوں لوگ اس تنازع کی مخالفت یا لڑائیجنگ میں شرکت کے لیے بلائے جانے کے خوف سے ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ روس کی آبادی ایک اندازے کے تحت 143.4 ملین ہے۔