حیدرآباد (دکن فائلز) یوں تو حیدرآباد میں چوری کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن شہر میں چوری کی ایک عجیب واردات پیش آئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائر ہوگئی۔ اس چوری کی واردات سے آپ چوروں کی ہمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ چوروں نے قانون ساز اسمبلی کی تاریخی عمارت کے بالکل سامنے واقع گن پارک کے مین ہول کے ڈھکن کو ہی چوری کرلیا۔
گن پارک سے تین مین ہول کے ڈھکن چوری ہوئے ہیں جبکہ ایک کا وزن 30 کیلو سے زائد بتایا گیا ہے۔ چوروں نے 30 کلو سے زائد وزنی لوہے کے مین ہولز کے ڈھکن کو ہی چوری کرلیا۔ آئرن مین ہولز کے ڈھکن چوری ہو گئے۔ جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے سیف آباد پولیس میں اس عجیب واردات کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ سخت ترین سیکوریٹی والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے، یہاں قانون ساز اسمبلی، پولیس کنٹرول روم، سی سی ایس آفس، آل انڈیا ریڈیو کا دفتر و دیگر دفاتر ہیں۔


