گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی اسکول چادرگھاٹ میں ڈسٹرکٹ لیول سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد

حیدرآباد (پریس نوٹ) محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ایف پی ایس ٹی حیدراباد ڈسٹرکٹ کی اطلاع کے بموجب ڈسٹرکٹ لیول سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی سکول چادر گھاٹ چار مینار میں عمل میں ایا۔ اس ٹیسٹ میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ یہ ٹیسٹ حیدراباد ڈسٹرکٹ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات جو انگریزی میڈیم، تیلگو میڈیم اور اردو میڈیم سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے لکھا۔ اس طرح کا ٹیسٹ حیدراباد کے علاوہ تیلنگانہ کے مختلف ضلعوں میں بھی منعقد کیا گیا۔

یہ سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ فورم فار فزیکل سائنس ٹیچرز( ایف پی ایس ٹی) اور ٹی بی ایس ایف کے تعاون اور ایس سی ار ٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا- اس سائنسی ٹیلنٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد تمام طلبہ و طالبات میں سائنسی رجحانات کو پیدا کرنا اور انہیں مختلف مسابقتی امتحانات میں شرکت کے قابل بنانا ہے۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد میں جناب مسعود بن احمد صدر مدرس گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی سکول چادر گھاٹ اور جناب سی دھرمیندر صاحب پریسیڈنٹ ایف پی ایس ٹی ، جناب اسد صاحب اور دوسرے اساتذہ کا مکمل تعاون حاصل رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں